53

جنوبی وزیرستان کے پہاڑوں میں آگ: انتظامیہ کی خاموشی، مقامی آبادی خطرے میں

جنوبی وزیرستان اپر (چیغہ نیوز ) جنوبی وزیرستان اپر کے تحصیل سراروغہ کے گاوں نیربابو کے پہاڑوں میں آگ لگنی کی خبر سوشل میڈیا پر آنے کے باوجود انتظامیہ خواب خاموشی میں مبتلا ہے

مقامی ذرائع کے مطابق یہ آگ پہاڑوں کے ایک بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے اور تیزی سے قریبی آبادی کی جانب بڑھ رہی ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ اسے قابو پانے کے لیے فوری طور پر بڑے پیمانے پر اقدامات کی ضرورت ہے۔

افسوسناک بات یہ ہے کہ آگ لگنے کی اطلاع سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ اب تک آگ بجھانے کے لیے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا، جس سے مقامی لوگوں میں غم و غصہ بڑھ رہا ہے۔

مقامی رہائشیوں نے ضلعی انتظامیہ، آئی جی ایف سی، اور ریسکیو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں تاکہ آگ پر قابو پایا جا سکے اور انسانی و ماحولیاتی نقصان سے بچا جا سکے۔

پہاڑوں میں لگنے والی آگ نہ صرف جنگلی حیات اور قدرتی وسائل کو تباہ کر سکتی ہے بلکہ قریبی آبادیوں کو بھی شدید خطرے میں ڈال رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس طرح کے واقعات ماحولیاتی تباہی کا سبب بن سکتے ہیں، جن کا اثر کئی نسلوں تک برقرار رہ سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں