تہران(چیغہ نیوز)
ایران میں سپریم کورٹ کے باہر مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 جج جاں بحق ہوگئے۔
ایرانی میڈیا نے دارالحکومت تہران میں سپریم کورٹ کے باہر فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کی ہے۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ کے باہر ایک شخص نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 جج جاں بحق ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کےمطابق فائرنگ کا واقعہ مصروف علاقے تہران اسکوائر پر سپریم کورٹ کے قریب پیش آیا جس میں ایک جج زخمی بھی ہوا ہے جب کہ حملہ آور نے خود کو گولی مارلی۔