77

نریندر مودی کے طیارے کا پاکستانی فضائی حدود کا استعمال

لاہور:(ویب ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے طیارے کی پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

بھارتی وزیرِ اعظم کے طیارے کا 46 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے  کا تہلکہ خیز انکشاف - Daily Ausaf

ذرائع کے مطابق، مودی کا طیارہ پولینڈ سے بھارت واپسی کے دوران پاکستانی فضائی حدود سے گزرا۔

سول ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق، طیارہ صبح 10:15 بجے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوا اور 11:01 بجے بھارتی حدود میں داخل ہوا، یعنی 46 منٹ تک پاکستانی حدود میں رہا۔

مزید تفصیلات کے مطابق، طیارہ چترال کے اوپر سے پاکستانی حدود میں داخل ہوا اور اسلام آباد اور لاہور کے ایئر کنٹرول ایریاز سے گزرتا ہوا بھارت پہنچا۔

بھارتی وزیراعظم کا طیارہ لاہور کے قریب سے گزرتے ہوئے امرتسر میں بھارتی فضائی حدود میں داخل ہوا۔

پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کا یہ واقعہ دونوں ممالک کے تعلقات کے پس منظر میں اہمیت رکھتا ہے، خاص طور پر اس وقت جب دونوں ممالک کے درمیان فضائی حدود کے استعمال کے حوالے سے حساسیت موجود ہے۔

اس حوالے سے پاکستان اور بھارت کے سرکاری ذرائع سے کسی بھی قسم کا بیان ابھی تک سامنے نہیں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں