127

پاک فوج کے ہاتھوں مارے جانے والے دہشتگردوں کی تصاویر منظرِ عام پر

ضلع تیراہ ( چیغہ نیوز ) پاک فوج کی ضلع تیراہ میں فتنتہ الخوارج کے خلاف 20 اگست سے جاری انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی ویڈیو اور تصاویر منظرِ عام پر آگئیں۔

ویڈیو میں افغانستان سے دراندازی کرنے والے دہشتگردوں کو مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کے جاری آپریشنز میں اب تک 25 دہشتگرد مارے جاچکے ہیں جبکہ 11 دہشتگرد زخمی ہُوئے۔

مارے جانے والے دہشتگردوں میں خارجی سرغنہ ابوذر عرف صدام بھی شامل ہےسیکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے نتیجے میں خوارج بھاری نقصان اٹھانے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں