خیبر (چیغہ نیوز)
ضلع خیبر کے علاقے طوردرہ میں سیکیورٹی فورسز نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، جس میں ان کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی کے دوران تین دہشتگرد مارے گئے، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔
فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔