36

سندھ پولیس کا بڑا کارنامہ، ٹیکنالوجی کے ذریعے 802 شہریوں کو اغوا ہونے سے بچا لیا

کراچی (چیغہ نیوز) سندھ پولیس نے رواں سال کے دوران 800 سے زائد شہریوں کو کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہونے سے بچایا۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ سندھ پولیس نے حساس اداروں کی مدد سے اب تک ملک بھر سے 802 شہریوں کو اغوا ہونے سے محفوظ رکھا۔ ان کے مطابق، اس سال اغوا ہونے والے 330 شہریوں میں سے 307 کو بازیاب کرایا جا چکا ہے، جبکہ 23 شہریوں کے اغوا کے کیسز پر ابھی بھی تحقیقات جاری ہیں۔

آئی جی سندھ نے مزید بتایا کہ شہریوں کو ڈاکوؤں کی دھوکہ دہی سے بچانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے اور کچے کے ڈاکوؤں کی کمیونیکیشن کو بھی مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکو اکثر خواتین کی آواز میں فون کالز کر کے دوستی کا جھانسہ دیتے ہیں یا سستا سامان فروخت کرنے کا لالچ دیتے ہیں۔

پولیس ان مشتبہ فون نمبرز پر کال کر کے شہریوں کو آگاہ کرتی ہے اور انہیں سندھ یا کچے کے علاقے میں آنے سے باز رکھنے کی کوشش کرتی ہے۔ اس حکمت عملی کے تحت اب تک 802 شہریوں کو محفوظ رکھا گیا ہے، جبکہ اغوا ہونے والے 330 شہریوں میں سے 307 کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں