40

جنوبی وزیرستان: سراروغہ کے علاقے کونڑائی رغزائی میں مسجد پر میزائل حملہ

جنوبی وزیرستان(چیغہ نیوز ) جنوبی وزیرستان کے اپر تحصیل سراروغہ کے علاقے کونڑاٸی رغزائی میں ایک مسجد پر میزائل حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت سیف اللہ ولد ادررام خان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والوں میں مرتضی ولد نواب خان، حامد خان ولد قاسم خان اور عابد ولد نوراگائی شامل ہیں۔

A picture of this place

حملے کے حوالے سے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ڈرون کے ذریعے کیا گیا تھا، تاہم سرکاری ذرائع سے اس کی تصدیق ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔

A picture of this place

سراروغہ کے مقامی ذرائع کے مطابق حملہ نماز کے وقت کیا گیا جب مسجد میں کچھ افراد موجود تھے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی طبی مراکز منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور مقامی آبادی میں شدید بےچینی پائی جاتی ہے

سیکیورٹی زرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے موٹر سائیکل سوار عسکریت پسندوں پر فائرنگ کیا جسکا پیچھا کرتے ہوئے ڈورن مارٹر کے زریعے مارنے کی کوشش کی اور اس دوران ماٹر گولا مقامی مسجد پر لگنے کی وجہ سے یہ واقعہ رونما ہوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں