اسلام آباد (چیغہ نیوز )نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج میں فتنہ الخوارج کی ممکنہ دہشت گردانہ کارروائیوں کا تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔
“جیو نیوز ” کے مطابق نیکٹا کا کہنا ہےکہ فتنہ الخوارج پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج میں دہشت گردی کرسکتی ہے۔ فتنہ الخوارج کے دہشت گرد بڑے شہروں میں دہشت گردی کرسکتے ہیں۔ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی افغانستان سے پاکستان میں داخلےکی اطلاعات ہیں۔
نیکٹا نے خطرے کے پیش نظر اقدامات کے لیے چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جیز ، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کو بھی مراسلہ ارسال کیا ہے۔