51

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس

خیبرپختونخوا (چیغہ نیوز ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد کیاگیا،کورکمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری اور آئی جی پی کے علاوہ اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے اجلاس میں شرکت کی اور صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اجلاس میں دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے کیلئے سول حکومت،سیکورٹی فورسز اور عوام کی مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ صوبے کے بعض اضلاع میں امن وا مان کے حوالے سے پولیس کو لیڈ رول دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ صوبے میں امن و امان کی بہتری کیلئے پولیس اور سول انتظامیہ کی استعداد میں اضافے پر اتفاق اور اہم فیصلے بھی کیے کیے گئیں۔ پولیس کو بلٹ پروف گاڑیوں کی جلد فراہمی اور خالی آسامیوں پر جلد بھرتی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

صوبے سے تعلق رکھنے والے پاک فوج اور ایف سی کے گذشتہ چھہ مہینوں کے دوراں شہید ہونے والے 178 شہداءکے لواحقین کے لئے پیکج دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

کرم میں امن و امان کی صورتحال ، وجوہات اور محرکا ت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور علاقے میں امن و امان کے قیام ، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور حکومت کی عملدار ی کیلئے دستیاب تمام آپشنز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ضم اضلاع میں تیز رفتار سماجی ترقی کیلئے زیادہ مالی وسائل خرچ کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔
فورم میں وزیراعلی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امن و امان کیلئے سول حکومت، انتظامیہ ، فوج سب ایک پیج پر ہیں اور مل کر کوششیں جاری رکھیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں