وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈہ پور نے بدر واقعے کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنوبی وزیرستان سے پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی آصف محسود کو مقامی لوگوں کے مذکورہ واقعے کے حوالے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لئیے بدر بھیجنے اور صوبائی حکومت کی جانب سے متاثرین کے لئیے امداد دینے کا اعلان کیا۔دوسری جانب بدر کے علاقہ چلویشتائی کے مقام پر مقامی عمائدین اور سیاسی رہنماوں کی جانب سے مستقل امن اور مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنے کے لئیے احتجاجی دھرنہ جاری ہے جس میں شرکاء کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کالعدم ٹی ٹی پی کے امیر مفتی نورولی اور افغان جنگجوں کے وزیرستان میں آمد اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے افغان طالبان کو کھڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔واضح رہے کہ علاقہ بدر میں گزشتہ دنوں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ کی وجہ سے مقامی لوگوں نقل مکانی پر مجبور ہوگئے تھے
123