65

26 نومبر کو اسلام آباد میں داخل ہونا ہے، پی ٹی آئی نے احتجاج کے پلان کو حتمی شکل دیدی

اسلام آباد(چیغہ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کے احتجاج کے لیے پلان کو حتمی شکل دے دی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وکلا اوربہنوں کے پیغامات کے بعد پلان کو حتمی شکل دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 نومبرکو پی ٹی آئی کے ملک بھرسے قافلے اسلام آباد روانہ ہوں گے، پلان کے مطابق اسلام آباد پہنچنے میں 2 سے 3 دن لگیں گے۔

ذرائع کے مطابق تمام ورکرز اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، 26 نومبر کو اسلام آباد میں داخل ہوناہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت کےہمراہ علیمہ خان، عظمیٰ خان اور رانی خان بھی موجود ہوں گی، اسلام آباد پہنچ کر دھرنے کا پروگرام بھی پلان کا حصہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں