43

پی ٹی آئی کا قافلہ جی 9 کے قریب پہنچ گیا، بشری بی بی کا خطاب

شاسلام آباد(چیغہ نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا احتجاج تیسرے روزمیں داخل ہوگیا تاہم قافلہ جی 9 کے قریب پہنچ گیا جبکہ جی 9 پرکنٹینرزکھڑے کرکے راستے بند کردیئے گئے۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا قافلہ جی 9 سگنل کی رکاوٹیں عبور کرگیا،پولیس اور رینجرز نے جی 9 سگنل سری نگرہائی وے پر مورچے سنبھال لئے۔پی ٹی آئی کا قافلہ رکاوٹیں عبور کرنے کے بعد جی 9 سگنل سری نگرہائی وے کی طرف پیش قدمی کررہا، جی 9 سگنل پر بھی پولیس اور انتظامیہ نے کنٹینرز لگا کر رکاوٹ کھڑی کر رکھی ہے جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد پولیس علی رضا علوی آپریشن کو لیڈ کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر تعلیمی سرگرمیاں آج دوسرے روز بھی مکمل طور پر معطل ہیں، ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی ہدایت کے مطابق تمام تعلیمی ادارے بند ہیں۔

اس سے قبل نصف شب کے بعد پی ٹی آئی کارکن 26 نومبر چونگی پر بڑی رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب ہوئے جس کے بعد سرینگر ہائی وے پر جھڑپیں ہوئیں لیکن یہ محدود تھیں۔اسی دوران شرپسندوں نے گاڑی رینجرز اہلکارون پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں چار اہلکار شہید ہوگئے۔ اور فوج کو طلب کر لیا گیا۔

تاہم فوج کی طلبی کے باوجود پی ٹی آئی کا قافلہ آگے بڑھا۔ جی الیون سے ڈی چوک کا فیصلہ 14 کلومیٹر ہے۔جی الیون پہنچ کر بشریٰ بی بی نے کنٹینر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم درخواست کر رہے ہیں کہ لوگ پر امن رہیں، یہ آپ کے بہن بھائی ہیں جو آ رہے ہیں، کارکنان ڈی چوک پہنچیں گے

اطلاعات کے مطابق علی امین گنڈا پور 26 نمبر پر ہی ہیں اور بشری بی بی قافلے کی خود قیادت کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں