82

خیبرپختونخوا حکومت ملک کے لیے خطرہ بن گئی ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (چیغہ نیوز) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت ملک کیلئے خطرہ بن گئی ہے، قیادت کو صوبے میں گورنر راج کے بارے میں ضرور سوچنا چاہیے

ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ کرم اور پارا چنار میں اس وقت بدترین صورت حال ہے جبکہ کئی اضلاع میں لوگ شام کے بعد اپنے علاقوں میں گھروں سے باہر بھی نہیں نکل سکتے اور صوبے کی کابینہ کے ایجنڈے میں یہ معاملہ کہیں نظر نہیں آتا۔احسن اقبال نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت امن و امان کے قیام کے بجائے کئی مہینوں یا ہفتوں سے اسلام آباد پر چڑھائی کی منصوبہ بندی کررہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس صورت حال میں میری رائے ہے کہ ہماری قیادت کو صوبے کے عوام کو تحفظ دینے کے اقدامات اور گورنر راج کے بارے میں ضرور سوچنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں