17

کرسی بچانے کےلیے ڈی چوک پر گولی چلائی گئی، عمران خان کےساتھ ملاقات کےلیے تیار ہوں، شاہد خاقان عباسی کا بیان

اسلام آباد(چیغہ نیوز )عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کرسی بچانے کےلیے ڈی چوک پر گولی چلائی گئی۔سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اڈیالا جیل میں بانی پی ٹی آئی کےساتھ ملاقات کےلیے تیار ہوں، مسلم لیگ ن کا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ دفن ہوچکا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بند گلی میں کھڑی ہے، ریاست اپنے شہریوں پر گولی نہیں چلاتی ہے، کرسی بچانے کےلیے ڈی چوک میں گولی چلائی گئی۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ قوم حکمرانوں اور سسٹم سے مایوس ہے جبکہ مڈ ٹرم انتخابات مسائل کا حل نہیں۔اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ن لیگی صدر نواز شریف کو بھی فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہوں نے اب کیا کرنا ہے، آئین اور قانون کی پاسداری مسائل کا حل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں