74

عمران ریاض پاکستان سے روانہ ، کہاں گئے ؟ جانیں

اسلام آباد (چیغہ نیوز ) معروف صحافی اور اینکر عمران ریاض خان نے پاکستان چھوڑ دیا ہے اور اطلاعات کے مطابق وہ عمان گئے ہیں۔ مگر فی الحال تصدیق باقی ہے .

عمران ریاض خان پاکستان میں اپنے بیانات اور رپورٹنگ کی وجہ سے خبروں میں رہتے تھے۔ ان کے ملک چھوڑنے کی خبر نے مختلف حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑادی ہے۔

یاد رہے کہ عمران ریاض خان ماضی میں کئی سیاسی معاملات اور حساس موضوعات پر اپنی بے باک رائے کا اظہار کر چکے ہیں۔ ان کی روانگی کے بعد یہ سوالات اٹھ رہے ہیں کہ آیا ان کی روانگی کسی سیاسی یا قانونی دباؤ کا نتیجہ ہے۔

عمران ریاض خان کی عمان روانگی کی خبر کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں اور ان کے حامیوں اور مخالفین میں بحث چھڑ چکی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں