پشاور (چیغہ نیوز ) پارا چنار ٹل مین شاہراہ بدستور آمدو رفت کیلئے بند ہے جس کے باعث امدادی سامان کاقافلہ ر وانہ ہو سکا ۔
پولیس کے مطابق ضلع کرم کیلئے امدادی سامان کا پہلا قافلہ آج ٹل سے روانہ ہونا ہے لیکن مین شاہراہ ہر قسم کی آمدو رفت کے لئے بند ہونے سے شہریوں کا شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ 80سے زائد ٹرکوں پر مشتمل قافلہ روانگی کے لئے تیار کھڑا ہے ،روڈ کلیئرنس ملتے ہی قافلہ روانہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب ضلع کرم کی ٹل پاراچنار شاہراہ پر صبح 6 سے شام 6بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جس کی آگاہی کے لیے لاڈ اسپیکرپر اعلانات بھی کیے جارہے ہیں۔
پولیس حکام نے عام شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کرفیو کے نفاذ کے دوران مین روڈ پر آنے سے گریز کریں۔
62