69

ٹرمپ کا منصوبہ مسترد، سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف کی غزہ کے لیے نئی تجویز

میونخ (چیغہ نیوز)
سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل نے صدر ٹرمپ کے غزہ سے متعلق منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے ایک نیا حل تجویز کیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، عرب خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں شہزادہ ترکی الفیصل نے ٹرمپ کے غزہ کے عوام کو بے دخل کرنے کے منصوبے کو ناقابل قبول قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ کسی بھی جگہ قابل عمل نہیں اور نہ ہی اسے قبول کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے غزہ کی بحالی کے لیے امریکی سربراہی میں ایک مارشل پلان کی تجویز دی۔ ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کو غزہ کے عوام کی مدد کرنی چاہیے تاکہ وہ اپنی ہی سرزمین پر عزت و وقار کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔

سابق انٹیلی جنس چیف نے مزید کہا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے ایک جامع اور متبادل “عرب امن منصوبہ” پہلے سے موجود ہے، جو جنگ کے خاتمے اور استحکام کا راستہ فراہم کر سکتا ہے۔

انہوں نے تجویز دی کہ امریکا کو دوسری عالمی جنگ کے بعد یورپ کے لیے نافذ کیے گئے مارشل پلان کی طرز پر غزہ کی تعمیر نو میں کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس منصوبے کے تحت یورپ کی تعمیر نو کے بعد وہاں کے لوگ اپنی سرزمین پر ہی رہے، اور یہی ماڈل غزہ کے عوام کے لیے بھی اختیار کیا جانا چاہیے تاکہ وہ امن و سکون سے اپنی سرزمین پر زندگی بسر کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں