84

جائیداد کے تنازع پر بھائی کے ہاتھوں بھائی کا قتل

ہری پور (چیغہ نیوز)

تھانہ سٹی کی حدود پانڈک میں جائیداد کے تنازع پر بھائی نے اپنے حقیقی بھائی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق، ملزم رفاقت نے فائرنگ کر کے اپنے بھائی امجد کو قتل کر دیا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ جائیداد کے تنازع کا نتیجہ ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی، نعش کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا۔

ملزم رفاقت واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں