61

شعور آچکا، نوجوانوں نے ماردھاڑ ، جلاﺅ گھیراﺅ کی سیاست مسترد کردی: عظمیٰ بخاری

لاہور (چیغہ نیوز)

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ملک کے نوجوانوں کو اب شعور آچکا ہے اور انہوں نے ماردھاڑ اور جلاپ گھیراپ کی سیاست کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ایک سال میں کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیاست کو خدمت میں تبدیل کر کے ایک نیا رجحان متعارف کروایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف مریم نواز عوامی خدمت کے ریکارڈ بنا رہی ہیں تو دوسری طرف مخالفین صرف الزام تراشی میں مصروف ہیں۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ 76 سالہ تاریخ میں کسی حکومت نے اتنے منصوبے شروع نہیں کیے جتنے مریم نواز نے ایک سال میں مکمل کیے ہیں۔

انہوں نے نوجوانوں کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو الیکٹرک بائیکس، سکالرشپ، لیپ ٹاپ اور آسان کاروبار کے لیے قرضے چاہئیں، نہ کہ پٹرول بم، غلیلیں اور کیلوں والے ڈنڈے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ مریم نواز نوجوان نسل کے لیے امید اور آس بن کر سامنے آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ماں ہمیشہ اپنے بچوں کو ترقی کرتا دیکھنا چاہتی ہے، کوئی ماں یہ نہیں چاہتی کہ اس کے بچے جیلوں میں جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں