ٹانک(پریس ریلیز) ڈسٹرکٹ پریس کلب ساوتھ وزیرستان اپر کے وفد کی ڈی پی او ٹانک سے ان کے دفتر میں ملاقات
جرائم کے خاتمے اور امن کے قیام کیلئے تمام پہلوؤں پر کام کررہے ہیں، پولیس اور صحافیوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے، صحافیوں کی نشاندھی پر ہم جرائم پر قابو پا سکتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک دوران ملاقات قبائلی صحافیوں سے گفتگو۔
ڈسٹرکٹ پریس کلب ساوتھ وزیرستان اپر(رجسٹرڈ) کے وفد نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک اسلم نواز خان سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد میں محمد عمران آفس سیکرٹری، محمد وسیم جوائنٹ سیکرٹری، شہاب باتور انفارمیشن سیکرٹری اور ارشاد محسود جنرل سیکرٹری شامل تھے۔
انہوں نے ڈی پی او ٹانک اسلم نواز خان کو ٹانک میں تعیناتی پر خصوصی مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جس پر ڈی پی او ٹانک نے انکا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے دوران ٹانک میں امن کے قیام اور جرائم کی روک تھام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی پی او ٹانک اسلم نواز خان کا کہنا تھا کہ ٹانک کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے تمام پہلوؤں پر باریک بینی سے کام کر رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب ٹانک مکمل طور پر جرائم سے پاک ہوجائیگا انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے صحافیوں کی نشاندھی سے ہم مسائل پر قابو پانے کے لئے بہتر اقدامات اٹھائینگے۔ ڈی پی او ٹانک نے مزید کہا کہ صحافت کو ہمیشہ عوام کے فائدے کیلئے استعمال کریں۔ اُن تمام مسائل کو اجاگر کریں جس سے عوام کو بہتری ملنے کی امید ہو۔
آخر میں ڈی پی او ٹانک نے ڈسٹرکٹ پریس کلب ساوتھ وزیرستان اپر کے وفد کا دفتر آنے پر شکریہ ادا کیا۔