جنوبی وزیرستان(چیغہ نیوز ) جنوبی وزیرستان کے اپر تحصیل سراروغہ کے علاقے کونڑاٸی رغزائی میں ایک مسجد پر میزائل حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت سیف اللہ ولد ادررام خان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والوں میں مرتضی ولد نواب خان، حامد خان ولد قاسم خان اور عابد ولد نوراگائی شامل ہیں۔
حملے کے حوالے سے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ڈرون کے ذریعے کیا گیا تھا، تاہم سرکاری ذرائع سے اس کی تصدیق ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔
سراروغہ کے مقامی ذرائع کے مطابق حملہ نماز کے وقت کیا گیا جب مسجد میں کچھ افراد موجود تھے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی طبی مراکز منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور مقامی آبادی میں شدید بےچینی پائی جاتی ہے
سیکیورٹی زرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے موٹر سائیکل سوار عسکریت پسندوں پر فائرنگ کیا جسکا پیچھا کرتے ہوئے ڈورن مارٹر کے زریعے مارنے کی کوشش کی اور اس دوران ماٹر گولا مقامی مسجد پر لگنے کی وجہ سے یہ واقعہ رونما ہوا