57

ڈسٹرکٹ پریس کلب جنوبی وزیرستان اپر (رجسٹرڈ) میں 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے شیر کشمیر سخی جان (مرحوم) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،

کانفرنس میں دامان پریس کلب، کانیگرم پریس کلب، سوشل میڈیا پریس کلب ٹانک کے علاؤہ صحافیوں اور عمائدین نے شرکت کی، صدر ڈسٹرکٹ پریس ملک حیات اللہ محسود، جنرل سیکرٹری وسیم محسود ، نائب صدر شباب باتور، جائنٹ سیکرٹری کرم علی پریس سیکرٹری عمران تھیم، فنانس سیکرٹری ارشاد محسود، کانیگرم پریس کلب کے ملک عرفان الدین برکی صدر کانیگرم پریس کلب، دامان پریس کلب ٹانک کے صدر آدم خان کنڈی، ڈاکٹر شیخ احسان، سوشل میڈیا کلب کے صدر فرید راکٹ اور قبائلی رہنما سردار آمان اللہ محسود نے خطاب کیا، پروگرام شرکاء نے مسئلہ کشمیر پر تفصیلی روشنی ڈالی، مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے کشمیریوں پر آئے روز قابض فوج بھارت کی جانب سے ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں اس سلسلے میں عالمی قوتوں کی خاموشی قابل افسوس ہے،
کشمیر پر بھارت کا ناجائز قبضہ، ظلم، بربریت اور فوج کشی کی بھرپور مذمت کی گئی،
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے شیر کشمیر سخی جان بابا مرحوم کی کشمیر میں جہادی سرگرمیوں اور قبائلیوں عوام پر مشتمل کشمیر کی آزادی کےلئے لشکر کی قیادت اور جنگی حکمت عملی پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ پروگرام کے آخر میں کانفرنس شرکاء نے متفقہ طور پر قرارداد پیش کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے کشمیر کی آزادی کےلئے اقدامات اٹھانے سمیت قابض بھارتی فوجیوں کو فوری طور کشمیر خالی کرنے کےلئے سنجیدگی سے اقدامات اٹھانے کی اپیل کی،۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں