راولپنڈی(چیغہ نیوز)
چیمپئنزٹرافی کے اہم میچ میں بھارت سے شکست کے بعد 5روز بعد کپتان محمد رضوان کا اہم بیان سامنے آ گیا۔
کپتان محمد رضوان کاکہناتھا کہ چیمپئنزٹرافی میں ہم اچھے رزلٹ حاصل نہ کر سکے،آخری میچ میں فتح حاصل کرنا چاہتے تھے، بدقسمتی سے بارش نے میچ ختم کردیا،کپتان قومی ٹیم نے کہاکہ کمبی نیشن اچھا بنا ہوا تھا لیکن صائم ایوب کی انجری نے پلان خراب کر دیا، انہوں نے کہاکہ چیمپئنزٹرافی میں ٹیم کی پرفارمنس سے قوم کو مایوسی ہوئی،ہم قبول کرتے ہیں کہ شائقین کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔