40

سول نافرمانی کی تحریک مؤخر نہیں ہو سکتی، حکومت کا رویہ نہ بدلہ تو مذاکرات ختم کر سکتے ہیں: شوکت یوسفزئی

اسلام اباد (چیغہ نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک مؤخر نہیں کر سکتے۔

نی جی ٹی وی چینل جیو نیوز گفتگو کرتے ہوئے رہنماپی ٹی آئی شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا پارٹی نے بہت مشکل سے عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کیا تھا، حکومت نے رویہ نہ بدلا تو تحریک انصاف مذاکرات ختم بھی کر سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا مذاکرات ہماری نہیں حکومت کی مجبوری ہو سکتے ہیں، ملکی حالات دیکھ کر مذاکرات کا فیصلہ کیا تھا، مذاکرات سے انکار پر نقصان کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سمیت حکومتی وزراء کے بیانات غیر سنجیدہ ہیں، میرے علم کے مطابق محمود خان اچکزئی نے سول نافرمانی تحریک ملتوی کرنے کا کہا ہے، لیکن ہمارے پاس سیاسی جدوجہد کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا سول فرمانی کی تحریک مؤخر نہیں کر سکتے البتہ حکومت نے سنجیدگی نہ دکھائی تو مذاکرات ختم کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں