155

عدالت نے کنول شوذب کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی

اسلام آباد (چیغہ نیوز )اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی رہنما کنول شوذب کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کنول شوذب کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی، کنول شوذب کیخلاف درج مقدمات کی رپورٹ عدالت جمع کرا دی گئی۔
ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے عدالتی حکم پر کنول شوذب کے خلاف مقدمات کی تفصیلات جمع کرائیں جس میں کہا گیا ہے کہ کنول شوذب پر اسلام آباد کی حدود میں 5 مقدمات درج ہیں۔
بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جج جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست نمٹا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں