41

“ڈیرہ اسماعیل خان: پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان سیاسی کشیدگی، جعلی بینرز کے معاملے پر مقدمہ درج”

ڈیرہ اسماعیل خا ن (چیغہ نیوز ) ڈیرہ اسماعیل خا ن وزیراعلی خیبرپختونخواہ سردار علی امین گنڈہ پور کے بھائی وپی ٹی آئی کے سٹی میئر ڈیرہ سردار عمر امین گنڈہ پور کی درخواست پر عام انتخابات کے دوران علی امین گنڈہ پور کے جعلی و بوگس بینرز بنانے اور آویزاں کرنے پر کینٹ پولیس جے یوآئی کے تحصیل امیر و امیدوار صوبائی اسمبلی کفیل احمد نظامی سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،

دوسری جانب جے یوآئی کے تحصیل امیر کفیل احمد نظامی کے خاندانی ذرائع کے مطابق کفیل احمد نظامی نے وزیراعلی علی امین گنڈہ پور کیخلاف الیکشن ٹریبونل میں اثاثہ جات چھپانے کے حوالے سے درخواست دائر کر رکھی ہے جس کی واپسی کیلئے دبائو ڈالنے اور کفیل احمد نظامی کی جانب سے انکار پر فائل شدہ درخواست پر انتقامی کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرایا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سٹی میئر تحصیل ڈیرہ سردار عمر امین گنڈہ پور کی درخواست پر کینٹ پولیس نے 8فروری کے عام انتخابات 2024کے دوران 7فروری کو موجودہ وزیراعلی خیبرپختونخواہ و اس وقت کے آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی سردار علی امین خان گنڈہ پور کے جعلی و بوگس بینرز تیار کرنے اور مختلف مقامات پر آویزاں کرنے کی درخواست پر جمعیت علمائے اسلام کے موجودہ تحصیل امیر و اس وقت کے امیدوار صوبائی اسمبلی ڈیرہ سٹی کفیل احمد نظامی ان کے سیکرٹری نعمان ، ملازم تنویر ، رشتہ داران عثمان راجپوت سکنہ محلہ حضرت بلال ، عامر ولد حاجی حق نوازسکنہ مظفرگڑھ، توقیر احمد ولد کریم بخش سکنہ مظفر گڑھ اور کفیل احمد نظامی کے دیگر رشتہ داران کے خلاف 419-420-468-471ppcکے تحت مقدمہ درج کرلیا، دوسری جانب جے یوآئی کے تحصیل امیر ڈیرہ کفیل احمد نظامی نے وزیراعلی خیبرپختونخواہ کیخلاف فروری2024کے الیکشن کے دوران الیکشن ٹربیونل میں اثاثہ جات چھپانے سے متعلق ایک عذر داری درخواست جمع کرا رکھی ہے

کفیل احمد نظامی کے قریبی خاندانی ذرائع کے مطابق کفیل احمد نظامی پر یہ درخواست واپس لینے کیلئے دبائو ڈالا گیالیکن کفیل احمد نظامی کی جانب سے درخواست واپس لینے سے انکار کیا گیا تو مقامی پولیس نے ایک فائل شدہ درخواست کو دوبارہ بحال کرکے کفیل احمد نظامی اور ان کے ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جو کہ سیاسی انتقامی کاروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں