166

ڈی آئی خان: نامعلوم افراد کی فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق

ڈی آئی خان(چیغہ نیوز)
ڈی آئی خان کے تھانہ پنیالہ کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فضل رحیم ولد عبدالرحیم قوم ظفری خیل جاں بحق ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ کٹہ خیل میں پیش آیا جہاں حملہ آوروں نے فضل رحیم پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ مقتول کے لواحقین نے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں