جنوبی وزیرستان اپر (چیغہ نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جنوبی وزیرستان اپر ارشد خان نے رمضان المبارک کے دوران عوام کے تحفظ کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں ڈی پی او ارشد خان کا کہنا تھا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام بلا خوف و خطر اپنی عبادات اور خریداری کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس فورس مکمل طور پر الرٹ رہے گی، جبکہ مساجد، بازاروں اور دیگر عوامی مقامات پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ رمضان المبارک صبر و تحمل اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، اس لیے عوام سے اپیل ہے کہ وہ برداشت اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کریں اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔
ڈی پی او ارشد خان نے واضح کیا کہ پولیس عوام کی خدمت اور تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔