77

اب بہت ہوگیا، ملک میں سیاسی سیز فائر ہونا چاہئے: چیئرمین پی ٹی آئی کا مطالبہ

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے ملک میں سیاسی سیز فائر کا مطالبہ کردیا۔
اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اب بہت ہوگیا، معاملات سلجھانے کی ضرورت ہے، اب پاکستان میں بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہئے، یہ ملک اور سسٹم کے لئے بہتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی بیوی جیل میں ہے، عمران خان کبھی کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اللہ نے پاکستان کو کامیابی عطا کی اور افواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں