78

 مداح نے اچانک راستے میں اداکارہ عالیہ بھٹ کو پکڑ لیا ؟ ویڈیو وائرل

ممبئی (چیغہ نیوز)

بالی ووڈ کے مقبول جوڑے، رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ، حال ہی میں فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوئے۔ تقریب میں شرکت کے دوران پاپرازی اور مداحوں نے انہیں گھیر لیا اور تصاویر لینے کے لیے بےتاب نظر آئے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون مداح اچانک عالیہ بھٹ کا ہاتھ پکڑ کر سیلفی لینے کی کوشش کرتی ہے۔ اس موقع پر رنبیر کپور فوری طور پر حرکت میں آئے اور عالیہ کو اپنی جانب کرتے ہوئے مداح سے ان کا ہاتھ چھڑوا لیا۔

ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ کئی صارفین نے مداح کے رویے کو غیر مناسب قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا، “لوگوں کو دوسروں کی ذاتی حدود کا خیال رکھنا چاہیے۔”

View this post on Instagram

A post shared by ETimes (@etimes)

<script async src=”//www.instagram.com/embed.js”></script>

دوسری جانب، کئی مداحوں نے رنبیر کپور کے فوری ردعمل کو سراہا۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، “رنبیر نے ایک ذمہ دار شوہر ہونے کا ثبوت دیا۔” عالیہ بھٹ کی نرمی اور شائستگی کو بھی سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا۔

کام کے محاذ پر، رنبیر کپور جلد ہی ہدایت کار نتیش تیواری کی فلم “رامائن” میں بھگوان رام کے کردار میں نظر آئیں گے، جو 2026 میں ریلیز ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں