اسلام آباد (چیغہ نیوز )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سے متعلق ان کی بہن علیمہ خان کے دعووں کو مسترد کر دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں چیئرمین تحریک انصاف سے سوال کیا گیا کہ علیمہ خان نے حکومت سے آپ کے مذاکرات کا ذکر کیا ہے؟ تو جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرا 24 نومبر یا اس سے قبل حکومت سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔پارٹی چیئرمین نے کہا کہ حکومت سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پرکوئی بات نہیں ہوئی۔
جب بیرسٹر گوہر سے سوال کیا گیا کہ علیمہ خان نے کہا کہ آپ نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلئے وقت بھی بتایا؟ تو بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ میں نے نہ تو رہائی سے متعلق کوئی بات کی نہ ذکر کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے کبھی بھی بانی پی ٹی آئی کی 20 دن میں رہائی کاوعدہ نہیں کیا،دھرناختم کرنے کے بدلے بانی پی ٹی آئی کی 20 دن میں رہائی کی بات غلط ہے۔
واضح رہے کہ علیمہ خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ قافلے پہنچ گئے تو حکومت دباو¿ کا شکار ہو گئی تھی، حکومت نے دباو¿ میں آکر بیرسٹر گوہرکو عمران خان سے ملاقات کے لئے جیل بھجوایا اور کہا تھا انہیں 20 دن کے اندر رہا کر دیا جائے گا۔
45