141

فوجی عدالتوں کو کیسز کا فیصلہ سنانے کی اجازت دینے کی حکومتی استدعا مسترد

اسلام آباد(چیغہ نیوز)سپریم کورٹ آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں کو کیسز کا فیصلہ سنانے کی اجازت دینے کی حکومتی استدعا مسترد کردی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کا کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی، عدالت نے فوجی عدالتوں کو کیسز کا فیصلہ سنانے کی اجازت دینے کی حکومتی استدعا مسترد کردی۔جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اجازت دینے کا مطلب فوجی عدالتوں کا اختیار تسلیم کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں