114

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس دوسرے بینچ بھیجنے کی استدعا ایک بار پھر مسترد

اسلام آباد (چیغہ نیوز)
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس فوری دوسرے بینچ میں بھیجنے کی استدعا ایک بار پھر مسترد ہو گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس فوری دوسرے بینچ میں بھیجنے کی استدعا مسترد کی۔

ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل کو کیس میں مزید معاونت کی ہدایت کر دی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام منہاس نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایف آئی اے سے بریت کی درخواستوں پر رپورٹ طلب کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں