لاہور(چیغہ نیوز)
پاکستان میں کرکٹ کے اہم ترین میدانوں میں شمار ہونے والے قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کے بعد اس کا افتتاح کر دیا گیا، تاہم اس موقع پر ایک دلچسپ تنازعہ بھی سامنے آیا جب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک بھارتی اسٹیڈیم کی ویڈیو کو قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کے طور پر شیئر کر دیا گیا۔
یہ معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ن لیگ کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا اسٹیڈیم درحقیقت بھارت کا نریندر مودی اسٹیڈیم نکلا۔ ویڈیو کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید شروع کر دی اور معاملے کی نشاندہی کرتے ہوئے اسے حقائق سے منافی قرار دیا۔
ن لیگی کارکنان اور کچھ صحافی بھی غیر ملکی اسٹیڈیم کی ویڈیوز شیئر کرتے رہے، جس پر مزید سوالات اٹھائے گئے ، تنقید کے بعد مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی گئی، مگر اس کا اسکرین شاٹ اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی تھیں، جس سے حکومت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری جانب، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کے حوالے سے باضابطہ تفصیلات جاری کیں، جس میں اسٹیڈیم کی جدید سہولیات، نئی پچز، فلڈ لائٹس اور شائقین کے لیے مزید آرام دہ نشستوں کے اضافے کا ذکر کیا گیا۔
ن لیگ کا آفیشل پیج – بھارتی کرکٹ گراؤنڈ کی ویڈیو لگا کر کہہ رہا ہے کہ الحمدللہ، ہمارے ملک کی رونقیں لوٹ آئیں۔
یہ تو ہم جانتے ہی تھے کہ شریف خاندان کی اصل وفاداری نریندر مودی سے ہی ہے، لیکن اس بات کا آج پتہ چلا کہ ن لیگ والے انڈیا کو اپنا ملک سمجھتے ہیں۔
اسی لئے تو یہ حرامخور… pic.twitter.com/WgSJbALAdT— Baba Kodda (@babakodda18plus) February 7, 2025
ن لیگ کے فیس بک پیج سے ویڈیو ہٹا دی گئی۔ ویڈیو کو private کر دیا گیا یا delete کر دیا گیا pic.twitter.com/YJOCJUIg8k
— Ahmad Warraich (@ahmadwaraichh) February 7, 2025
قذافی اسٹیڈیم میں آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب پر ن لیگ کے فیس بک پیج سے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم احمد آباد (گجرات) کی ویڈیو اپ لوڈ کر دی گئی۔
اندازہ کریں فوج نے ملک کن سستے نشے کرنے والوں کے حوالے کیا ہوا ہے!
#چور_ہٹاؤ_ملک_بچاؤpic.twitter.com/MO1lbPw0zY— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) February 7, 2025
قذافی اسٹیڈیم میں آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب پر ن لیگ کے فیس بک پیج سے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم احمد آباد (گجرات) کی ویڈیو اپ لوڈ کر دی گئی۔
اندازہ کریں فوج نے ملک کن سستے نشے کرنے والوں کے حوالے کیا ہوا ہے!
#چور_ہٹاؤ_ملک_بچاؤpic.twitter.com/MO1lbPw0zY— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) February 7, 2025