کراچی(چیغہ نیوز ) چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے اگلے 2 روز شہر میں شدید سردی پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
سردار سرفراز کے مطابق کل 24 دسمبر سے شہر میں تیز سائبیرین ہوائیں چلیں گی جو 25 دسمبر تک چلتی رہیں گی اور اس دوران سردی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ سائبیرین ہوائیں 25 سے 35 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے شمال مشرق سے چلیں گی، اس دوران دن کا درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
سردار سرفراز کے مطابق 24 اور 25 دسمبر کو رات کا درجہ حرارت 9 تا 11 ڈگری کے درمیان تک رہنے کا امکان ہے۔