91

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی مستونگ میں سردار اختر مینگل کے لانگ مارچ پر خودکش حملے کی مذمت

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل کے لانگ مارچ پر مستونگ کے علاقے لک پاس میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے اس بزدلانہ حملے کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرامن سیاسی سرگرمیوں پر حملے کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ وہ واقعے کے ذمہ دار عناصر کو فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں لائے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

فیصل کریم کنڈی نے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور ایسے مذموم اقدامات ہمیں کمزور نہیں کر سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں