خیبر پختونخوا ( بیورو رپورٹ) تفصیلات کے مطابق ضلع ٹانک میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ٹانک کی نااہلی کے باعث ایک جانب جہاں ہیلتھ فیسلٹیز عملی طور پر غیر فعال ہے وہیں دوسری طرف ضلع ٹانک میں پولیو ویکسینیشن مہم میں بڑی سطح پر بے قاعدگیاں اور بے ضابطگیوں کے باعث پچھلے تمام پولیو ویکسینیشن مہم مکمل طور پر ناکامی سے دوچار ہوئے ہیں
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اپنوں کو نوازنے کی پالیسی اور سیاسی مداخلت کے باعث ضلع ٹانک کا محکمہ صحت ایک جانب مکمل طور پر تباہی کی طرف گامزن ہے وہی دوسری طرف ضلع ٹانک میں پولیو کیسز کے ابھرنے سے عوامی سطح پر نہ صرف شدید تشویش کی لہر پھیل چکی ہے بلکہ سماجی حلقوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر کی ناقص کارکردگی پر بھی ان کو اڑے ہاتھوں لیا ہے
سابقہ صوبائی امیدوار اور سیاسی و سماجی رہنما ملک حیات اللہ محسود نے اس حوالے سے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب سے نئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر نے چارج سنبھالا ہے تب سے محکمہ صحت مکمل طور پر ناکامی کی طرف گامزن ہے اور ایک جانب ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر پولیو مہم کی کامیابی کے دعوے کرتے نظر ارہے ہیں وہیں دوسری طرف ضلع ٹانک میں پولیو کے کیسز ابھرتے نظر ارہے ہیں
سماجی حلقوں نے فوری طور پر وزیر صحت خیبر پختونخواہ، سیکرٹری ہیلتھ ،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز، کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان اور ڈپٹی کمشنر ٹانک سے اس حوالے سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے