74

اپوزیشن لیڈر عمرایوب ، ملک احمد چھٹہ اور عظیم الدین بھی اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار

راولپنڈی(چیغہ نیوز) پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو اڈیالہ جیل کے باہر سےگرفتار کرلیا۔پولیس کی جانب سے عمر ایوب سمیت سابق صوبائی وزیر پنجاب راجہ پشارت، ملک احمد چٹھہ اور عظیم الدین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی رہنما جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل آئے تھے۔پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالا جیل کے احاطے سےگرفتار کرکے جیل چوکی منتقل کردیا۔عمرایوب کے وکیل رانا مدثر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمرایوب اور راجہ بشارت کو اڈیالہ جیل چوکی والوں نے حراست میں لیا ہے۔ ابھی نہیں معلوم ان کو کس کیس میں گرفتار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں