69

فلسطینی عوام کے ساتھ پاکستان فوج کی مکمل یکجہتی،اسرائیلی جنگی جرائم کی شدید مذمت

پاکستان فوج نے فلسطین کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کی مذمت کی ہے۔

پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، کور کمانڈرز کانفرنس نے 268 ویں اجلاس میں فلسطینی عوام کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اسرائیل کے جنگی جرائم کی بھرپور مذمت کی۔ یہ اجلاس جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں فلسطین کے عوام کی سیاسی، سفارتی، اور اخلاقی حمایت کی تصدیق کی گئی۔

کانفرنس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کے خاتمے اور اس کے تیز اور مؤثر نفاذ پر زور دیتے ہوئے پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اور اجتماعی نقطہ نظر اختیار کرنے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ریاستی مشینری آئین کے دائرے میں رہ کر قانون کی مکمل پابندی کرے گی اور کسی قسم کی نرمی یا کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

پاکستان فوج کے بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ملک کو غیر مستحکم کرنے والے دشمنوں کے خلاف مکمل طاقت سے کارروائی کی جائے گی، اور بلوچستان میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

WhatsApp Image 2025-04-04 at 7.57.13 PM.jpeg
آرمی چیف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ’پاکستانی فوج غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف سخت قانونی اقدامات کو نافذ کرنے میں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مکمل تعاون فراہم کرے گی

آرمی چیف کا خطاب

کانفرنس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملک میں ضلعی رابطہ کمیٹیوں کے آغاز کی تعریف کرتے ہوئے ’نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ کو تیز کرنے کے لیے حکومتی ہدایات کے ساتھ ہم آہنگی میں پائیدار اور مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا تاکہ بین الادارہ جاتی تعاون کو یقینی بنایا جائے۔‘

آرمی چیف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ’پاکستانی فوج غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف سخت قانونی اقدامات کو نافذ کرنے میں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مکمل تعاون فراہم کرے گی، جو کہ دہشت گردی کی مالی معاونت سے اندرونی طور پر منسلک ہیں۔ پاکستان میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔‘

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ ’فورم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بلوچستان میں امن کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اور بلوچستان کے استحکام اور خوشحالی کی قیمت پر سماجی خلل ڈالنے والے عناصر اور ان کے نام نہاد سیاسی حامیوں سمیت غیر ملکی سرپرستوں کے مذموم عزائم کو بلوچستان کے عوام کی غیر متزلزل حمایت اور انشااللہ تمام غیر ملکیوں کی حقیقی حمایت سے فیصلہ کن طور پر ناکام بنایا جائے گا۔

’مقامی عناصر، ان کے درمیان گٹھ جوڑ اور افراتفری پھیلانے کی کوششیں پوری طرح بے نقاب ہیں اور ان سے بغیر کسی رعایت کے نمٹا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں