پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے 2 روز کیلئے بند رکھنے کا اعلان
وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب بھرمیں تمام تعلیمی ادارے 2 دن بند رہیں گے۔
پنجاب کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رہیں گے، چھٹیوں کے احکامات تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیوں کیلئے ہیں۔
وزیر تعلیم پنجاب کے مطابق پنجاب بھرمیں پیر 12 مئی سے تدریسی عمل معمول کے مطابق شروع ہوگا۔