82

ڈانس پارٹی پر چھاپہ، متعدد لڑکے، لڑکیاں گرفتار۔

لاہور کے علاقے باٹا پور میں پولیس نے فارم ہاؤس پر جاری ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر متعدد مرد و خواتین کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران پولیس نے شراب اور دیگر منشیات بھی برآمد کیں
پولیس کے مطابق انہیں فارم ہاؤس پر غیر قانونی ڈانس پارٹی کی اطلاع ون فائیو پر موصول ہوئی، جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد لڑکیوں اور لڑکوں کو حراست میں لیا گیا۔ بعد ازاں 15 سے زائد خواتین اور 40 سے زیادہ مردوں پر مقدمہ درج کیا گیا۔

متعدد افراد کو ان کے ورثا سے ساز باز کے بعد رہا کر دیا گیا۔ گرفتار خواتین کو کئی گھنٹے تھانے میں رکھنے کے بعد لیڈی پولیس سٹیشن منتقل کیا گیا۔ تاہم اس دوران ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں خواتین کو بغیر لیڈی کانسٹیبل کے پولیس گاڑی میں منتقل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی میں شراب نوشی اور منشیات کا استعمال ہو رہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں