43

تھانہ شادمان نذر آتش کرنیکا مقدمہ، شاہ محمود اور یاسمین راشد پر فرد جرم عائد

لاہور (چیغہ نیوز) انسدادِ دہشتگردی عدالت نے تھانہ شادمان کو جلانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق، لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد تھانہ شادمان کو جلانے اور توڑ پھوڑ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور رہنما یاسمین راشد پر فرد جرم عائد کی۔

ملزمان نے عدالت میں صحتِ جرم سے انکار کیا، جس پر عدالت نے مقدمے کی سماعت آگے بڑھاتے ہوئے سرکاری گواہان کو طلب کرلیا۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی۔

یہ مقدمہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق ہے، جس میں متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پر توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ عدالت نے شواہد کی روشنی میں کیس کا فیصلہ کرنے کے لیے گواہوں کو طلب کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں