35

گورنر سندھ کا قومی کرکٹ ٹیم کے لیے بڑا اعلان

کراچی(چیغہ نیوز)
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف جیت پر ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس وقت لندن میں موجود گورنر سندھ نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دل اور دعائیں پاک بھارت مقابلے کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم شاندار کارکردگی دکھائے گی اور ملک کا نام روشن کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیل میں جیت اور ہار دونوں ممکن ہیں، لیکن اگر پاکستان بھارت کو شکست دیتا ہے تو وہ اپنی جانب سے ایک کروڑ روپے کا انعام دیں گے۔

گورنر سندھ نے قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی ملک کا وقار بلند کریں گے اور قوم کو جیت کی خوشی دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں