48

دُلہن کی شادی کے روز دُلہا سے شراب اور چرس کی خواہش، دُلہا نے کیا کیا؟

بھارت (چیغہ نیوز ) بھارت میں شادی کی عجیب و غریب رسموں پر جھگڑے اور پھر نوبت طلاق تک پہنچ جانا عام ہوتا جارہا ہے لیکن اب دُلہن کی دُلہا سے عجیب وغریب فرمائش نے بھی سب کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر سہارنپور میں شادی کے روز دُلہن کے انوکھے مطالبے پر جھگڑا اس حد تک بڑھ گیا کہ معاملہ پولیس کے حوالے کرنا پڑا۔

بھارتی اخبار دکن کرونیکل کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’شادی کی ایک رسم کے دوران دُلہن نے دُلہا سے شراب ، چرس اور مٹن (بکرے کے گوشت ) کا مطالبہ کیا جس پر دُلہا نے دُلہن کی شراب کی خواہش تو پوری کردی لیکن اس کے باوجود دُلہن کے چرس اور مٹن کے اصرار پر دونوں کے درمیان لڑائی بڑھ گئی‘

بھارتی اخبار کا بتانا ہے کہ ’ لڑکی کی خواہش سے تنگ آکر لڑکے نے جھگڑے میں اپنے گھر والوں کو شامل کرلیا اس کے بعد دونوں کے گھر والے تھانے پہنچ گئے، دوران تفتیش دُلہے کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ دُلہن خاتون نہیں بلکہ تیسری جنس سے تعلق رکھتی ہے ‘۔

پولیس کی مداخلت کے بعد دونوں خاندان تھانے سے چلے گئے تاہم کسی بھی فریق کی جانب سے رپورٹ درج نہیں کروائی گئی۔

پولیس کے مطابق دونوں خاندان اپنے تئیں معاملے کو سلجھانے کے خواہشمند ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں