پنڈی (چیغہ نیوز ) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 26 نومبر کو سیاسی قیادت کے بھاگنے کی جگ ہنسائی سے بچنے کیلئے کارکنوں کی ہلاکت کا بیانیہ بنایا گیا۔
پنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ 26 نومبر کو کارکنوں کی ہلاکت کا جھوٹا بیانیہ بنایا گیا، اسلام آباد میں تعینات کسی سکیورٹی اہلکار کے پاس آتشیں اسلحہ نہیں تھا۔
انہوں نے کہاکہ فوج کا مظاہرین سے کوئی سامنا نہیں ہوا فوج ریڈ زون کی اہم عمارتوں کی سکیورٹی پر تعینات تھی۔
ان کا کہناتھاکہ سیاسی قیادت کے بھاگنے کی جگ ہنسائی سے بچنے کیلئے کارکنوں کی ہلاکت کا بیانیہ بنایا گیا، 26 نومبر کی سازش ایک سیاسی دہشتگردی تھی جس میں کارکن مسلح ہو کر آئے مگر سیاسی جماعت نے فیک نیوز اور پروپیگنڈا کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے انہیں اعتماد ہے کہ وہ کوئی بھی بیانیہ بنا سکتے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ انتشاری سیاست کا کنٹرول ملک میں موجود سیاسی قیادت کے بجائے بیرون ملک موجود سوشل میڈیا کے پاس ہے۔