12

پنجاب بھر میں 7ہزار سے زائدکالج ٹیچنگ انٹرنز بھرتی کرنے کی منظوری

لاہور (چیغہ نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 16واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنجاب بھر میں 7354 کالج ٹیچنگ انٹرنز کی بھرتی کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے پنجاب بھر میں ہاؤسنگ کے لیے جامع پالیسی کی طلبی کی۔

کابینہ نے رحیم یار خان اور کچہ کے علاقے میں ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کی خدمات کو سراہا اور ان کے لیے خصوصی الاؤنس کی بھی منظوری دی۔

مزید برآں، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ورکنگ ویمن کے ہاسٹلز کے چارجز میں اضافہ روک دیا۔ حالیہ سیلاب سے جانی نقصان نہ ہونے پر منسٹر ایریگیشن کاظم پیرزادہ اور محکمہ انہار کی تعریف کی، اور رائٹرز ویلفیئر کے لیے 50 کروڑ روپے کے انڈومنٹ فنڈ کے اجراء کی بھی منظوری دی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے بصارت سے محروم افراد کے لیے ماہانہ پیکیج پلان طلب کیا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں