131

ہوٹل میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے

ترکیہ (چیغہ نیوز )
ترکیہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے شمال مغربی حصے میں تالکایا نامی شہر کے ایک سیاحتی علاقے میں قائم کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق آگ 11 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر رات 3 بجے لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے دیگر منازل تک پھیل گئی اور تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔

ہوٹل انتظامیہ کا بتانا ہے کہ آگ لگنے کے بعد 2 افراد نے عمارت سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی جس میں وہ ہلاک ہوگئے جب کہ عمارت میں اس وقت 230 سے زائد افراد موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں