67

عطا تارڑ کا بانی پی ٹی آئی کے جیل سے بیان پر دلچسپ تبصرہ

اسلام آباد (چیغہ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کے جیل سے جاری کردہ بیان پر دلچسپ ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ “جیل سے رہا کرو تو احتجاج ملتوی کردوں گا” کا بیان دراصل قیدی کی گھبراہٹ اور مایوسی کا عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بیان سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ 24 نومبر کو دی گئی انتشار کی کال کا اصل مقصد صرف اور صرف ‘ڈیل’ حاصل کرنے کی کوشش تھا۔

عطاء تارڑ نے مزید کہا کہ جو شخص ماضی میں یہ دعویٰ کرتا تھا کہ وہ کسی صورت ڈیل نہیں کرے گا، آج وہی شخص خود بار بار ڈیل کی بات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ سیاسی جدوجہد کا دعویٰ محض دکھاوا تھا، اصل مقصد ذاتی مفادات کا حصول ہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ “آپ سے ڈیل صرف قانون کرے گا، کیونکہ آپ قانون کے مجرم ہیں۔” ان کا کہنا تھا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ہے اور سب کے لیے قانون برابر ہے۔ جو بھی فیصلہ ہوگا، وہ عدلیہ اور قانون کے مطابق ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں