108

شمالی وزیرستان، رزمک بازار میں دھماکہ،2 افراد جاں بحق

شمالی وزیرستان (چیغہ نیوز ) شمالی وزیرستان کی تحصیل رزمک میں کمانڈر عثمان کی گاڑی پر بم حمل،حملہ میں 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی

11 killed in North Waziristan bomb blast

پولیس زرائع کے مطابق رزمک بازار میں قادرکائی گروپ کے کمانڈر عثمان عرف لیوانائی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہ ، دھماکے کے نتیجے میں 2 راہگیر جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمیوں کو رزمک ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 6 شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد بنوں ریفر کیاگیا ہے۔

کمانڈر عثمان دھماکے میں محفوظ رہے۔واقعہ کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔

بلوچستان میں شدت پسندوں نے 22 مسافر شناخت کے بعد قتل کر دیے

zموسی خیل

’ملک میں کسی بھی قسم کی دہشتگردی قطعاً قبول نہیں‘

وزیراعظم شہباز شریف نے موسی خیل واقعے کی مذمت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واقعے کی فوری تحقیقات کی ہدایت کر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا،’ملک میں کسی بھی قسم کی دہشتگردی قطعاً قبول نہیں۔‘

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزائیں دی جائیں گی۔

بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے بھی موسیٰ خیل واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعلیٰ نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر ایک ہنگامی اجلاس بھی طلب کیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ عسکریت پسند اور ان کے سہولت کار عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائیں گے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بناکر بربریت کا مظاہرہ کیا ہے۔

اس سے قبل سینیچر اور اتوار کی درمیانی شب بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مسلح افراد کے حملوں کے علاوہ بم دھماکوں کے واقعات پیش آئے ہیں۔

قلات شہر کے قریب ہونے والے حملوں میں اسسٹنٹ کمشنر قلات معمولی زخمی ہوئے جبکہ جیونی میں پولیس تھانے کے باہر تین گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا۔

ضلع مستونگ کے علاقے میں بھی نامعلوم مسلح افراد نے کھڈ کوچہ کے علاقے میں لیویز فورس کے ایک تھانے پر حملہ کیا ہے۔

ایسی اطلاعات بھی تھیں کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شاہراہوں پر مسلح افراد کی موجودگی کے باعث ٹریفک معطل رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں