49

مطیع اللہ کو جس مقدمے میں گرفتار کیا گیا اسے ثابت کرنا ناممکن ہوگا: سعد رفیق

لاہور(چیغہ نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہےکہ مطیع اللہ جان کو جس مقدمے میں گرفتار کیا گیا اسے ثابت کرنا ناممکن ہوگا۔

ایک بیان میں سابق وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مطیع اللہ جان کوپولیس پر حملے اور آئس رکھنے کے الزام میں گرفتار کیے جانے کا مقدمہ ثابت کرنا ناممکن ہو گا، اگر ان پر فیک نیوز کا الزام ہے تو مقدمہ بھی اسی الزام کے تحت درج کیا جاتا۔

دوسری جانب (ن) لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مطیع اللہ جان کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے اس کی بالکل تائید نہیں کرتے ،یہ جس کے کہنے پر ہوا اور جس وجہ سے بھی ہواافسوسناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ روایتیں ہماری حکومتوں میں نہیں ہیں، یہ پی ٹی آئی کی روایتیں ہیں اور ان ہی تک محدود رہنی چاہئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں